5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مرید کے :گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی،مزدور جاں بحق،دو زخمی
جنگ نیوز -
مریدکے . . . . .. . . . . .مرید کے سے ناروال جانے والی سڑک پر گتے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس میں جھلس کر ایک مزدور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گتے کی فیکٹری میں آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب تیز آندھی چل رہی تھی۔تیز ہوا کی وجہ سے لگنے والی نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس دوران فیکٹری میں کام کرنے والامزدور محمد شفحی آگ میں جھلس کر موقع پرجاں بحق جبکہ دو مزدور انور اور ندیم شدید زخمی ہوگئے۔تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمی ہونے والے دونوں مزدوروں اور جاں بحق ہونے والے مزدور کو مرید کے اسپتال میں منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔