5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ: مقتول ہندو تاجر کا اغوا ہونیوالا بیٹا گھر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . .. . .. . . کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون سے مقتول ہندو تاجر کا اغوا ہونے والا بیٹا گھر پہنچ گیا۔ذرئع کے مطابق سیٹلائیٹ کے علاقے سے اغوا ہونے والا ہندو تاجر کا بیٹا وجے کمار اچانک اپنے گھر پہنچ گیا اس کو پندرہ روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغواکیا تھا جب وہ اپنے والد کے ہمراہ دکان بند کرکے گھرکی جانب آرہے تھے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے والدکوقتل کردیاتھا ذرائع کے مطابق مغوی تاجرکی رہائی تاوان کی بھاری رقم دے کرعمل میں آئی ہے