5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
صدر زرداری کا نواز شریف کوفون ،ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... صدر آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلے فونک بات چیت ہوئی، جس میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔