تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک، مغوی بچہ بازیاب

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور کے علاقے شاہدارہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اغوا برائے تاوان کے چار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ جبکہ اغوا ہونے والا چار سالہ بچہ بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق فرخ آباد کے رہائشی ندیم کے چار سالہ بیٹے عبیل کو 20 روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کنندگان نے بچے کی واپسی کے عوض ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ نواں کوٹ سی آئی اے پولیس نے دوران تفتیش ایک مبینہ ملزم رب نواز کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر نواں کوٹ سی آئی اے نے تھانہ شاہدارہ پولیس کے ہمراہ شاہدارہ کے علاقے چیمہ والا کھو پر ملزمان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود تین مبینہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ڈیرے پر موجود تینوں ڈاکو زاہد ولی خان،گلستان خان ، کامران اسلام اور زیرحراست ملزم رب نواز مارا گیا۔جبکہ پولیس کے کسی بھی اہلکار کو خراش تک نہیں آئی۔ پولیس نے ملزمان کے ڈیرے سے اغوا کیے جانے والے چار سالہ عبیل کو بھی برآمد کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.