5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور : صوبائی حلقے پی پی160میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہوگئی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 160میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے ، مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ پی پی 160میں مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال کی بی اے کی ڈگری جعلی ہونے کے نتیجے میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔ضمنی انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے ۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی ۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے ملک سیف الملوک،جماعت اسلامی کے ملک جہانگیرحسین بارا اور تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ ان تین امیدواروں کے علاوہ7 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے اس مرتبہ بھی لاہور میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ پی پی 160 میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزارنو سوتینتیس اورپولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ایک سوپینتالیس ہے،اس حلقے میں 51 مرد اور 48 خواتین ووٹرز کے لیے الگ الگ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جس میں سے 40 کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب الیکشن کمشن نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر رینجرز کو بھی طلب کیا ہے۔