5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانیہ میں پودوں کے پتے کھانے کے سالانہ مقابلہ کا انعقاد
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…کھانے پینے اور بھاگنے دوڑنے کے تو کئی مقابلے آپ نے دیکھے ہی ہوں گے ۔گذشتہ دنوں زیادہ کھانے کا ایسا ہی ایک مقابلہ ایک برطانوی کاؤنٹی کے دیہات میں منعقد ہوا۔تاہم یہ کوئی عام مقابلہ نہیں تھا بلکہ‘نیٹل ایٹنگ ورلڈ چیمپیئن شپُ کے اس مقابلے میں شرکاء کو پودوں کے پتے کھانے ہوتے ہیں۔1980کی دہائی میں شروع ہونے والے اس منفرد مقابلے میں شامل شرکاء کو Nettleنامی پودے کے گچھے دے دیے جاتے ہیں اور پھر ان کو ٹہنیوں پرسے پتے توڑ کر کھانے ہوتے ہیں جو سب سے زیادہ پتے کھاتا ہے اسے فاتح قرار دے دیا جاتا ہے۔اس سال کے مقابلے میں شریک61شرکاء کے مقابلے کو دیکھنے کے لیے کم از کم ڈیڑھ ہزار افراد نے مقامی ہوٹل کا رخ کیا۔