تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سر کے درد میں آرام پہنچانے والی نہایت آزمودہ غذائیں

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…سر کا درد ہلکا ہو یا بہت تیزیا پھر میگرین کی شکل اختیار کرجائے ہر کسی کوبہت بُرا لگتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ بس کسی بھی طرح اس درد سے چھٹکارا مل جائے۔اب آپ کو روشنی گُل کرکے بستر میں لیٹنے یا پھر گولیاں کھانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب اس کا بھی آسان حل سامنے آگیا ہے ۔ صرف چند روزمرہ کی غذاؤں کو سر درد کے وقت اپنی غذا کا حصہ بناکر ناصرف سر درد میں غیر معمولی کمی بلکہ اس سے مکمل نجات بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔پکے ہوئے آلو،تربوز،کافی،بادام،مصالحے دار سالسا،دہی،خالص اناج سے بنے ٹوسٹ،تل کے بیج اور پالک کے پتوں والی سلاد سر درد کے اوقات میں دیسی نسخوں کے طور پر استعمال میں لاکر درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.