تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا ٹائی ٹینک میوزیم

جنگ نیوز -
واشنگٹن…اپنے پہلے سفر پر ہی اپنے وقت کا سب سے بڑا مسافر جہاز Titanic تو حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا مگر اس کی یاد اب تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ98سال قبل بحراوقیانوس میں ڈوب کر تباہ ہونے والے اس جہاز کے ہلاک ہونے والے مسافروں اور کریو ممبرز کی یاد میں قائم ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ٹائی ٹینک میوزیم ہزاروں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اس میوزیم کی سیر کرکے آج بھی آپ خود کو 1912ء میں تباہ ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز میں سفر جیسا لطف اٹھاسکتے ہیں۔امریکی ریاست Tennessee کے شہر Pigeon Ford میں قائم اس ٹائی ٹینک میوزیم کو بنانے میں ایک سال کا عرصہ لگا جس پر 16ملین پاؤنڈ لاگت آئی ہے۔ 30 ہزار اسکوائر میٹر طویل اور100فٹ بلند اس میوزیم کی ہر چیز اصل ٹائی ٹینک جہاز کے مشابہہ ہے جس میں بدقسمت ٹائی ٹینک کا دیو ہیکل زینہ بھی شامل ہے جس پر 6لاکھ75ہزارپاؤنڈ لاگت آئی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ اس میوزیم میں 1912ء میں تباہ ہونے والی ٹائی ٹینک کی طرح first-class dining gallery بھی بنائی گئی ہے۔ حقیقی ٹائی ٹینک جہاز میں سفر کا لطف اٹھانے کے لیے اس میوزیم میں داخلے کی فیس 20ڈالر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.