تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوری کروز نے رنگوں سے اپنی ٹانگوں پر نقش و نگار بنا ڈالے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…فیشن ،میک اپ اور ہائی ہیلز کی دلدادہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی چار سالہ بیٹی سوری کروز میں بڑوں کی بہت سی عادات اپنانے کے بعد تھوڑا بچپنا ابھی بھی باقی ہے۔گذشتہ روز سوری کروز جب تھوڑی دیر کے لیے کھیلنے کے لیے باہر گئیں تواپارٹمنٹ واپسی پر ان کی ٹانگوں پر نیلے رنگ کے کریون سے نقش ونگار بنے ہوئے تھے۔سوری کروز نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے اپنے پیروں اور ٹانگوں پر بھی کریون کی فنکاری دکھا دی۔کیٹی کی گود میں چڑھی کندھے پر سر ٹکائے نیند سے نڈھال سوری کروز کی ٹانگیں کیمرے کی آنکھ سے چھپ نہ سکیں جنہیں بعد ازاں کمبل میں چھپادیا گیا۔واضح رہے کہ عام طور پر عوامی مقامات پر نظر آنے والی ننھی سوری کروز اپنے ملبوسات زیب تن کرنے اور دیگر اشیاء کے معاملے میں بڑی نفاست پسندی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.