5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانیہ میں ’جنک فوڈ‘ کے استعمال سے سالانہ40ہزار افراد کی ہلاکت
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانیہ میں جنک فوڈکے بڑھتے ہوئے استعمال سے سالانہ40ہزار افرادہلاک ہو رہے ہیں۔’نیشنل انسی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کلینکل ایکسیلنیس‘ کے جاری کردہ تازہ اعداو شمار کے مطابق برطانیہ میں سالانہ چالیس ہزار افراد جنک فوڈ کے استعمال سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔خوراک میں نمک اور مصنوعی چکنائی کے بڑھتے ہوئے تناسب سے دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نائس نے رپورٹ میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دل کے امراض پھیلانے والی غیر معیاری خوراک پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔