تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سرگودھا:گرفتار 5امریکیوں کے مقدمے کا فیصلہ کچھ دیر میں

جنگ نیوز -
سرگودھا . . . سرگودھا سے دہشت گردی کے شبے میں گرفتار پانچ امریکیوں کے مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہے جبکہ امریکی سفارت خانے کے اہلکار بھی فیصلہ سننے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ ان افراد کو گذشتہ سال دسمبر کے اوائل میں دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے مقدمے کی سماعت چھ ماہ جاری رہی۔ گزشتہ روز مقدمے میں بحث اور تمام شہادتوں کو مکمل کرکے عدالت نے فیصلہ آج تک محفوظ کر لیاگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.