5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
توانائی خدشات،ایشائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا میں توانائی کی طلب سے متعلق خدشات کے باعث آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل اگست کے سودے 19 سینٹس کمی کے بعد76 ڈالر 16 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اگست کے سودے 20 سینٹس کمی کے بعد76ڈالر 7 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔امریکی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں خام تیل اسٹاکس میں 20 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا ہے جو اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ امریکا میں توانائی کی طلب میں کمی ہو رہی ہے۔