تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ومبلڈن ٹینس،گرینڈ سلمز کی تاریخ کا طویل ترین میچ10گھنٹے سے جاری

جنگ نیوز -
ومبلڈن…ومبلڈن ٹینس میں گرینڈ سلمز کی تاریخ کا طویل ترین میچ دس گھنٹے جاری رہنے کے باوجود تاحال جاری ہے۔خراب روشنی نے میچ کا فیصلہ نہیں ہونے دیا جو آج مکمل ہوگا۔امریکا کے جان آئزنر اور فرانس کے نکولس ماہوت کے درمیان ہونے والا یہ میچ دس گھنٹے سے جاری ہے کیونکہ پانچواں اور فائنل سیٹ چھ گھنٹے اور 59، 59 اسکور تک پہنچنے کے بعد بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔زبردست مقابلے میں پہلے چار سیٹ کا اسکور 4۔6، 6۔3، 7۔6، 6۔7 تھا۔پانچواں سیٹ چھ گھنٹے سے جاری ہے ۔خراب روشنی کی وجہ سے فرانس کے ماہوت نے ریفری سے شکایت کی جس پر میچ ملتوی کردیا گیا جو آج مکمل ہوگا۔اس سے قبل ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین میچ پانچ گھنٹے اور 12 منٹ پر مشتمل تھا جس سے اب تک نامکمل پانچویں سیٹ کا وقت بھی زیادہ ہے۔دیگر میچز میں دفاعی چیمپئن راجرر فیڈرر نے سربیا کے لیجا بوزولیک کو مشکل مقابلے کے بعد 3۔6، 7۔6، 4۔6، اور 6۔7 سے شکست دی ۔امریکا کے اینڈی راڈک نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد فرانس کے مچل لورڈا کو 6۔4، 4۔6، 1۔6 اور 6۔7 سے ہرا دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.