تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ کیوسک سے بڑھ گئی

جنگ نیوز -
لاہور… تربیلہ اور منگلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے چوبیس فٹ بلند ہوکر 1402فٹ ہوگئی جبکہ منگلہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 120 فٹ بلند ہوکر 1160فٹ ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ پندرہ ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 48 ہزار کیوسک ریکارڈ ہو ا جبکہ دوسری طرف منگلہ ڈیم میں پانی کی آمد 61ہزار کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں منگلہ اور تربیلہ میں پانی کی آمد میں مزید اضافے کا امکان ہے جس سے نہ صرف پانی فصلوں کے لئے ذخیرہ کیا جاسکے گا بلکہ بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.