5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز ملاقات کے بعد وفود میں مذاکرات
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بھارت کی سیکریٹری خارجہ نروپما راوٴ اورسیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کے درمیان اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کے اختتام پر وفود کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ ملاقات میں جولائی میں ہونے والے پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات کاایجنڈا طے کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی سیکریٹری خارجہ نروپما راوٴ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گی اور بھارتی ہائی کمشنر بھارتی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے جس میں پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں پانی اور دہشت گردی سمیت متعدد امور پر گفتگو کی جائے گی۔