5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سری لنکا:کولمبو میں بم دھماکا،9افراد زخمی
جنگ نیوز -
کولمبو… جنگ نیوز…سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 9افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کولمبو کے علاقے پیتاہ میں ہونے والا دھماکہ دستی بم کامعلوم ہوتاہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔پیتاہ کوانڈرورلڈ مافیاکامضبوط گڑھ سمجھا جاتاہے جہاں ہروقت گینگ وار کا سلسلہ چلتا رہتاہے۔