5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاک بھارت سیاسی رابطوں سے کسی ڈرامائی تبدیلی کی توقع نہیں، کرشنا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی رابطوں سے کسی ڈرامائی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ ممبئی میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہت پیچیدہ رہے ہیں اور یہ کہ ان ہی پیچیدگیوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے اعلی سطح کے سیاسی رابطوں سے کوئی بڑی تبدیلی آنے کا امکان نہیں ہے۔ ایس ایم کرشنا نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان جائیں گے اور سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ اُن کے دورے کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان گئی ہیں ۔