تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور،پی پی160میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 160میں ضمنی الیکشن کے لیے سخت سیکیورٹی میں پولنگ ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے انتظامیہ پر مسلم لیگ(ن)کے امیدوارکے لئے ووٹروں پردباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بعض مقامات پر جعلی ووٹوں کی شکایت پرپولنگ کچھ دیر کے لئے روکی گئی۔ پی پی 160میں ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشراقبال کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلنے کے نتیجے میں ہو رہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے سہ پہر پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے ملک سیف الملوک،جماعت اسلامی کے ملک جہانگیرحسین بارا اور تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس کے علاوہ سات آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت کے تحت اس بار بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی وجہ سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزارنو سوتینتیس جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ایک سوپینتالیس ہے جن میں 40پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں امن و امان یقینی بنانے کیلیے رینجرز کو تمام پولنگ اسٹیشنزکے اندر اور باہرتعینات کیا گیا ہے،جبکہ کوئیک رسپانس فورس کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ایک پولنگ اسٹیشن سے جعلی ووٹ بھگتانے کے الزام میں کچھ لوگوں کو پکڑا گیا جس پر کچھ دیر کے لئے پولنگ بھی بند رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.