تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نیٹو کمانڈر کی تبدیلی کے باوجود جنگ جاری رہے گی،افغان طالبان

جنگ نیوز -
کابل…افغان طالبان نے کہا ہے کہ نیٹو کمانڈر کی تبدیلی کے باوجود قابض فوج کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔طالبان کے ترجمان یوسف احمدی نے نامعلوم مقام سے فون پر کہا کہ قابض فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے مک کرسٹل ہوں یا جنرل ڈیوڈ پیٹریاس طالبان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ترجمان نے کہا کہ نیٹو کمانڈر کی تبدیلی سے قطع نظر طالبان اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، طالبان کا موقف واضح ہے اور وہ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک قابض فوج واپس نہیں چلی جاتی ۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کو امریکی صدر اوباما سے یہ اپیل کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ وہ جنرل مک کرسٹل کو افغانستان میں ان کے عہدے پر برقرار رکھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.