5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مکھی نے ایک بار پھراوبا ما کو پر یشا ن کر دیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سی ایم ڈی…امریکی صدر کو کو ئی پر یشان کر سکے یا نہیں مکھیاں ایسا کرنے میں ضرو ر کا میاب رہتی ہیں۔ وائٹ ہا ؤس میں ایک تقریر کے دوران ایک چھو ٹی سی مکھی نے مستقل براک اوباما کے چہرے اور سر پر منڈلا کر انہیں پر یشا ن کر دیا ۔ نہ صر ف یہ مکھی ان کے اردگر د منڈلا تی رہی بلکہ ان کے منہ پر بھی بیٹھ گئی۔ واضح رہے کہ گز شتہ سال ایک انٹرویو کے دوران بھی ایک مکھی برا ک اوبا ما کو تنگ کر نے پہنچ گئی تھی جسے انہوں نے صیحیح نشا نہ لگا کر ہلاک کر دیا تھا ۔ تاہم اس مکھی کی ہلا کت پر جا نو روں کی حقوق کی نتظیم نے صدر اوباما پر کا فی تنقید کی تھی جس کے بعد اوبا مہ نے اس نئی مکھی کو مارنے کے بجا ئے محض اسے اڑا نے پر اکتفا کیا۔