5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لندن اولمپکس،ویزا کارڈ کی اجارہ داری کے خلاف کارروائی زیر غور
جنگ نیوز -
لندن…لندن اولمپکس میں ادائیگیوں کے لئے ویزا کارڈ کی اجارہ داری کے خلاف یورپی اور برطانوی مسابقتی قوانین کے تحت کاروائی کا جائزہ لیا جارہاہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں 2012 کے اولمپکس کے لئے دنیا میں پلاسٹک منی کارڈ جاری کرنے والی کمپنی ویزا کو اجارہ داری حاصل ہے اور ٹکٹکوں کے حصول کے لئے ادائیگی صرف ویزا کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گی۔ دنیا بھر میں پلاسٹک منی کے تحت ویزا نے 7 کروڑ 50 لاکھ اور اس کے مد مقابل ماسٹر کارڈ نے 5 کروڑ 30 لاکھ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ جاری کیے ہیں۔ اس معاملے پر برطانیہ دفتر برائے شفاف تجارت نے مسابقتی قوانین کے تحت کاروائی کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ یورپی یونین بھی اس کے خلاف جائزہ لے رہی ہے۔ادھر لندن اولمپکس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ویزہ گزشتہ 24 سال سے اولمپکس کے ٹکٹس فراہم کر رہا ہے۔