5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد : آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد،سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 45ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جبکہ مری میں 41،منگلامیں14،اسلام آباد میں 10 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج صبح اسلام آبادمیں کم سے کم درجہ حرارت 22، کراچی 29، لاہور 28، پشاور23 اور کوئٹہ میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔