تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عدلیہ کو آئین کے خلاف فیصلے نہیں دینے چاہئیں،عاصمہ جہانگیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ بار کے صدارتی الیکشن کی امیدوار اور انسانی حقوق کی تنظیم کی رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومت کو عدلیہ کے فیصلے دیکھنے چاہیں مگر عدلیہ کو بھی ایسے فیصلے نہیں دینے چاہیں جو ہمارے آئین کے خلاف ہوں۔یہ بات عاصمہ جہانگیر نے ملتان ہائی کورٹ بار روم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور عدلیہ میں تصادم موجود ہے لیکن جمہوریت میں تصادم بھی آتے ہیں تاہم جمہوریت قائم رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لئے میرے خلاف اخبارات میں یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور دی نیوز کے صحافی انصار عباسی میں کوئی فرق ہونا چاہیے۔ سب جانتے ہیں کہ کون کیوں لکھ رہا ہے، اس کی ڈور کہاں سے ہے اور اسے یہ سب کون لکھوا رہا ہے۔ میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تاہم تمام وکلا سے اپنے لئے ووٹ مانگنے جاؤں گی، خواہ ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں میرے سیاسی حریف احمد اویس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ باقاعدہ اس پارٹی کے ممبر ہیں مگر اس میں کوئی برائی نہیں ۔ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان بار ایسویسی ایشن میں پیسے کیوں تقسیم کر رہے ہیں یہ ان کا اپنا فعل ہے تاہم ان پیسوں کا تعلق سپریم کورٹ بار کے الیکشن سے نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.