تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیا کپ فائنل، بھارت کی ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ

جنگ نیوز -
کولمبو . . . ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کمار سنگا کارا کی قیادت میں سری لنکا کی ٹیم مسلسل تیسری بار ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر ہیٹ ٹرک کے لئے پر عزم ہے، تاہم سنگا کارا نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف مسلسل فتوحات کے بعد اس میچ کو آسان نہ لیں کیونکہ فائنل‘ فائنل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس میچ کو بھی عام میچوں کی طرح لیں گے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔بھارت نے آخری بار1995ء میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ سری لنکا نے 2006 اور 2008 میں ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں لیگ میچ ہارنے کے باوجود ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں، یہ ایک نیا میچ ہے۔ تاہم بولروں کو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہو گی۔ فائنل جیتنے کے لئے 280 یا زائد رنز بنانا ہوں گے۔ دھونی کے خیال میں بھارت کی ٹیم 15 سال کی خشک سالی کا خاتمہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتے گی۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان مختلف ٹورنامنٹ کے 15 فائنل کھیلے گئے ہیں، جن میں بھارت نے 6اور سری لنکا نے سات جیتے ہیں۔ 2000 سے سری لنکا نے 6 فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے دو نامکمل رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.