5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب: اہم شخصیات کی حفاظت پر ایلیٹ فورس کے 511جوان مامور
جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ صوبہ میں اہم شخصیات کی حفاظت پر مامورایلیٹ فورس کے511 اہل کاروں میں سے74 چودھری برادران کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ میں امن وامان اور پولیس کیلیے فنڈز پر اعتراض کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایلیٹ فورس کے 511 جوان وزیراعظم ،وزیراعلیٰ، میاں نواز شریف اور دیگر اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ جن میں 44 جوان چوہدری شجاعت حسین اور ان کے اہل خانہ، جبکہ 30 چوہدری پرویزالٰہیکی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔تاہم وزیرقانون نے نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف ، وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی سیکیورٹی پر تعینات ایلیٹ جوانوں کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں پولیس کا خون بہے گا وہاں ان کے لئے آنسو بہانا اور ان کے ورثا کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے۔