5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
قصور:پاک بھارت سرحد پر اسمگلروں کے ساتھ رینجرز مقابلہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . پاک بھارت سرحد پرقصورسیکٹرمیں بھارت کی جانب سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے دو اسمگلروں کا رینجرزکے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اسمگلر زخمی ہوگیا تاہم دونوں فرارہونے میں کام یاب ہو گئے۔رینجرز کے ترجمان کا کہناہے کہ دونوں بھارتی اسمگلر شراب لے کر سرحد پار کرآئے۔رینجرزاہل کاروں کے روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔جس دوران ایک بھارتی اسمگلر زخمی ہوگیا تاہم دونوں سرحد عبور کرکے واپس بھارت چلے گئے۔ترجمان کے مطابق بھارتی اسمگلر45 بوتل شراب پاکستانی حدود میں چھوڑ گئے جسے قبضہ میں لے لیا گیا۔