5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:شاہ فیصل کالونی میں ہنگامہ آرائی اور جلاوٴ گھیراوٴ
جنگ نیوز -
کراچی . . . شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کی ہے اور فائرنگ کی ہے۔جیو نیوز کے مطابق نامعلوم مشتعل افراد نے 2موٹرسائیکلوں، ہوٹل اور متعدد دکانوں کو آگ لگادی اور 4پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے بعد کاروبار اور دکانیں بند ہوگئیں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔