تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندر میں تیل کا رساوٴ، برٹش پیٹرولیم کے ملازمین کا مستقبل خطرے میں

جنگ نیوز -
لندن . . . امریکی توانائی کے ادارے کی جانب سے برٹش پیٹرولیم کے بند ہونے کی خدشات پر کمپنی سے منسلک افراد کی ملازمتیں خطرے میں پڑگئیں۔سمندری گہرائی میں برٹش پیٹرولیم کے ’رگ‘ میں دھماکے کے باعث امریکی توانائی کے ادارے میں خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے بعد پبلک لمیٹڈ برٹش پیٹرولیم کی صلاحیت میں کمی کی جاسکتی ہے اور یہ اقدام ادارے کی جانب سے تیل کے رساؤ سے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کے لیے اثاثوں کی فروخت سے 20 ارب ڈالر کی ادائیگی ہے۔عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برٹش پیٹرولیم امریکہ میں تیل و گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں چینی اور روسی کمپنیوں کو امریکی معیشت میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا جو امریکہ کے لیے منفی ثابت ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.