5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور . . . اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے غنڈاکی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے اور آٹھ شدت پسند ہلاک چار زخمی ہوئے۔اورکزئی ایجنسی میں فورسز کاآپریشن ڈھائی ماہ سے جاری ہے جس میں اب تک 1300شدت پسند ہلاک اور ان کے 150 سے زائد ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں۔جبکہ کئی علاقوں میں فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔