5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شاہ رخ کی شوٹنگ میں مصروفیت کے باعث وزن میں کمی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان آجکل اپنی فلم ra one کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہیں کہ اس دوران انکا وزن تیزی سے کم ہو گیا ہے ۔ شاہ رخ خان اپنی ہوم پروڈکشن فلم را ون کی شوٹنگ میں اس حد تک مصروف ہیں کہ وہ اپنا کئی پونڈ وزن کم کر بیٹھے ہیں۔شاہ رخ خان را ون میں سپر ہیرو کا چیلینجنگ کردار کرنے کے علاوہ فلم کی ڈائریکشن میں بھی مصروف ہیں ۔ سپر ہیرو کے میک اپ میں انھیں آٹھ سے دس گھنٹے روزانہ گزارنا پڑتے ہیں۔ اس وجہ سے وہ کافی کمزور ہوگئے ہیں۔ لیکن ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے جب وہ اس پروجیکٹ کو مکمل کرلیں گے تو دوبارہ صحت مند ہوجائیں گے۔