5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی نمائندہ خصوصی ہالبروک کی آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری مختصر بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں رچرڈ ہالبروک کی جنرل اشفاق کیانی سے ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، رچرڈ ہالبروک گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کرکے افغانستان گئے تھے جہاں سے انہوں نے گزشتہ روز واپسی پر دوبارہ پاکستان کا دورہ کیا ،، اسی دوران افغانستان میں متعین امریکی افواج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے میکرسٹل کو امریکی قیادت پر تنقید کے باعث عہدے سے ہٹاکر امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو یہ کمان سونپ دی گئی تھی۔