تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جیکب آباد: 2اور 13سال کے بچوں پر انسداددہشتگردی کا مقدمہ درج

جنگ نیوز -
جیکب آباد . . . جیکب آباد سول لائن تھانے میں باپ سے جھگڑے کے بعد پولیس نے دوسال اور تیرہ سال کے دوبچوں پر انسداددہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے والد اور چچا کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود میں چند روز قبل ہیڈ کانسٹیبل نورالدین سنجرانی اورشہر ی برکت عمرانی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا ۔دوطرفہ فائرنگ میں اہلکار زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے برکت عمرانی اور اس کے دوبھتیجوں دوسالہ محمد علی اور تیرہ سالہ احمد علی پر انسدادہشگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ بعد ازاں باپ اور چچا کو گرفتارکرلیاگیا۔مقدمہ میں بچوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلحہ لیکر پولیس اہلکار پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگیا۔مقدمہ کے اندراج کے عبد شہریوں اور اہخانہ نے پولیس کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیااور نعرہ بازی کی ۔ڈی پی او پرویز چانڈیو نے جیونیوز کو بتایا کہ مقدمہ سے متعلق تحققیات کی جارہی ہیں ۔جس کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.