5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومتی گوداموں میں ایک کروڑ ٹن گندم پڑی ہے، سیکرٹری خوراک
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی سیکرٹری خوراک و زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں فی الحال فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔کیونکہ اس وقت بھی حکومت کے گوداموں میں ایک کروڑ ٹن تک گندم پڑی ہے ۔ اسلام آباد میں "غریب پرور پالسیی " کی تیاری کے حوالے سے منعقد سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خوارک و زراعت جنید اقبال چوھدری نے کہا کہ اس وقت حکومت کے پاس ایک سو ارب روپے کی مالیت سے زائد کی گندم پڑی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے ابھی سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور ایسی فصلوں کو اگانے پر توجہ دی جا رہی ہے جنہیں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دریاؤں میں بڑھنے والے پانی کے بہتر استعمال کے لیے آبپائشی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا ۔ جنید اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے زرعی شعبے کو جس کیپٹل کی ضرورت ہے وہ ہمارے پاس نہیں ہے تاہم ہم اپنے ریسورسز کو بہتر استعمال کر کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔