تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب اسمبلی میں خواتین اراکان کو بانسریاں کہنے پر ہنگامہ

جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ایک رکن کی جانب سے ق لیگ کی خواتین ارکان کو بانسریاں کہنے پر ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ(ق)کی سیمل کامران بجٹ میں امن وامان اور پولیس کیلیے مختص فنڈز پر تقریرکررہی تھیں کہ اس دوران اپوزیشن ہی کی ثمینہ خاور حیات نے بھی بولنا شروع کردیا۔اس پر پیپلزپارٹی کے شوکت بسرا نے احتجاج کیااورکہاکہ خواتین ارکان بات کریں بانسریاں نہ بنیں جس پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ شوکت بسرا، شیخ علاؤالدین کے کہنے پر خواتین کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ علاؤالدین کے بعد شوکت بسرا کی شکل میں حکومت نیا ہتھیار لائی ہے۔اسپیکر ے خواتین ارکان کو بانسریاں کہنے کے الفاظ کارروائی سے حذف کرادیے۔تاہم خواتین کے مسلسل بولنے پر اپوزیشن کے محسن لغاری نے انہیں چپ رہنے کیلیے ہاتھ جوڑ دیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.