5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جڑاؤ ہیروں سے مزین دنیا کا مہنگا ترین سوٹ فروخت کیلئے پیش
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر،ٹیلر اور جوہری Stuart Hughes نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر دنیا کا سب سے مہنگا ترین سوٹ تیار کیا ہے۔اسراف اور شاہ خرچ افراد کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا یہ سوٹ نہایت گِراں قیمت ہے جسے پشمینہ اون، ریشم اورہیروں سے تیار کیا گیا ہے۔ 600گھنٹوں میں تیار کیے گئے اس سوٹ پر480ہیرے لگائے گئے ہیں اور اس سوٹ کی قیمت 6لاکھ پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ41سائز کے اس سوٹ کے صرف تین نمونے تیار کیے گئے ہیں۔