تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاک بھارت تعلقات کے نئے باب کاآغاز کرنا چاہتے ہیں، نروپما راوٴ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راوٴنے کہا ہے کہ ہماری توجہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی پر ہے اور اس سلسلے میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔پاکستانی ہم منصب سلمان بشیر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بات چیت تعمیری اور خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اعتماد کی بحالی پربات ہوئی تاکہ جامع مذاکرات کیلئے راہ ہموارہوسکے، پاکستان سے تعلقات کی بحالی اور اختلافات کم کرنے پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہمذاکرات میں دہشتگردی کامسئلہ یقیناًاہمیت کاحامل رہا اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کو ملکر کام کرناہوگا۔ اس موقع پر سلمان بشیر نے کہا کہ وزرائے خارجہ ملاقات کیلیے بھارتی سیکریٹری خارجہ کادورہ اہم ہے، سیکریٹریز خارجہ مذاکرات میں باہمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.