5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانیہ:جدید ٹیکنالو جی کی حامل مصنوعی ٹانگوں سے چلنے والی 5سا لہ بچی
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . برطا نیہ میں ایک 5سا لہ بچی لو ہے سے تیا ر کردہ جدید ٹیکنا لو جی کی حا مل مصنو عی ٹا نگو ں کے سہا رے چل کر زندگی سے لطف انداز ہو رہی ہے۔Ellieنا می یہ بچی 16ما ہ کی عمر میں Meningitisکی بیما ری میں مبتلا ہو گئی جس کے با عث اس کی دل کی دھڑکن عارضی طور پر بند ہو گئی تھی۔ طبیعت کی بحالی کے چار دن کے بعداس کے ہا تھ اور پا ؤں کی رنگت کا لی ہو نا شروع ہو گئی۔اس تشویش نا ک صورتحا ل کے بعد اسے ایک طو یل آپریشن کا سا منا کر نا پڑا اور اسے اس کے دونوں ہا تھو ں اور پا ؤں سے محروم کر دیا گیا۔اب یہ بچی اپنے لئے تیا ر کر دہ جدید ٹیکنا لو جی کی حا مل مصنو عی ٹانگیں لگوا کر مطمئن ہے اور ایک عام نا رمل بچے کی طرح ان ٹا نگوں پر اپنا توازن بر قرار رکھ کرخو شی سے چہل قدمی کر تی نظر آتی ہے۔