تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ ایم پی اے کا جعلی ڈگری کیس

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے یاسررضا کے خلاف جعلی تعلیمی سند کے مقدمہ میں فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی ہے ۔ پی پی13 سے منتخب رکن اسمبلی یاسررضا کے خلاف ان کے سیاسی مخالف اشتیاق مرزا کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس خواجہ امتیاز کی عدالت میں ہوئی ، اس درخواست میں یاسررضا کی انٹرمیڈیٹ کی سند کو چیلنج کیا گیا ہے ، وفاقی تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات نے عدالت کو بتایا کہ امتحانات کے داخلہ فارم کا رکارڈ ہمیشہ نہیں رکھاجاتا بلکہ اسے تلف کردیا جاتا ہے، یاسررضا نے موقف پیش کیا کہ امتحانی رکارڈ پر لگی تصاویر انہی کی ہیں، ان کے مخالف وکیل نے کہا کہ فیصلہ اب عدالت نے کرنا ہے کہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن رکارڈ پر لگی تصاویر کس کی ہیں ، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت29 جون تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.