تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈیرہ غازی خان میں طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان . . . ڈیرہ غازی خان میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے میپکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ میپکو آفس ڈی جی خان کے سامنے شہریوں کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ان کا کہنا تھا کہ شہرمیں بارہ گھنٹے سے زائد دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور جو بجلی فراہم کی جارہی ہے اس میں وولٹیج کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے فریج اور دیگر الیکٹرونک آلات جل گئے ہیں ۔دوسری طرف میپکو حکام کے مطابق ڈی جی خان شہر میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.