تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فٹبال ورلڈ کپ نے جرمنی میں آکٹوپس کو کامیاب نجومی ثابت کردیا

جنگ نیوز -
برلن . . . پاکستان میں تو صرف طوطے ہی فال نکالتے ہیں لیکن فٹبال ورلڈ کپ نے جرمنی میں آکٹوپس کو کامیاب نجومی ثابت کردیا ۔جرمنی کے شہر اوبر ہاسین میں پال نامی آکٹوپس نے جرمنی کے میچوں سے متعلق اب تک جو پیش گوئیاں کی ہیں وہ سب درست ثابت ہوئی ہیں ۔ پال کی رائے جاننے کے لئے اس کے ایکوریم میں شیشے کے دو کیوبس ڈالے جاتے ہیں جن کے اندر دو بڑی سیپیوں میں پال کی خوراک ہوتی ہے ۔ کیوبس پر جرمنی اور مخالف ٹیم کے جھنڈے بنے ہوتے ہیں ۔ پال خوراک کے لئے جس کیوب کا انتخاب کرتا ہے کہ وہی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے ۔ لیکن پال وہ واحد آکٹوپس نہیں جو پیش گوئیاں کرتا ہے ۔ بلکہ ہینو ور میں بھی اوٹو نامی آکٹوپس کو پیش گوئیاں کرنے کے لئے ایکوریم کے اندر چھوٹا سے فٹبال گراؤنڈ مہیا کیا گیا ہے ۔۔ آکٹوپس کے علاوہ جرمنی میں دوسرے جانور بھی فٹبال مانیا کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔ برلن میں یہ لابسٹرز چھوٹی مچھلیوں سے بھری فٹبال سے روزآنہ میچ کھیلتے ہیں ۔ منسٹر Mnster k کے چڑیا گھر میں دو ہرنوں کو بھی فارغ وقت گذارنے کے لئے ایک فٹبال فراہم کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.