تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ماچس کی تیلیوں سے بنایا گیا لارڈ آف دی رنگز کا شہر

جنگ نیوز -
گلیڈ بروک . . . سی ایم ڈی . . . ہالی ووڈ فلم لارڈ آف دی رنگز کی سیریز نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔دنیا بھر میں اس فلم کے مداح فلم سے جڑی یادیں تازہ کرنے کے لیے مختلف انداز سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے آئے ہیں۔امریکی ریاست آئیواکے شہرگلیڈ بروک سے تعلق رکھنے والے56سالہPatrick Actonنے لارڈ آف دی رنگز سیریز کی فلم ریٹرن آف دی کنگز میں دکھائی گئی عمارتوں اور شہروں کا ماڈل تیار کیا ہے۔اس ماڈل میں پیٹرک نے ماچس کی تیلیوں کا استعمال کرتے ہوئےMinas Tirithمیں شامل تمام شہر اور عمارتیں تخلیق کی ہیں اور انہیں سہارا دینے کے لیے ماڈل کے باہر لکڑی کے گٹکوں کا استعمال کیا ہے۔7فٹ اونچے اس ماڈل کو تیار کرنے میں پیٹرک کو تین سال کا عرصہ لگا ہے جبکہ اس سے قبل وہ ہیری پوٹر کے ہوگوارٹز اسکول ،US Capitolاور کئی مشہور عمارتوں کے نمونے تیار کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.