5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزیر اعظم گیلانی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ایوان صدرمیں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال،قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے عمل،اتحادیوں سے معاملات،کراچی کی صورت حال سمیت حکومت کی کارکردگی پرمشاورت کی، اس موقع پرصدرنے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگوکے بارے میں بھی وزراعظم کواعتمادمیں لیا۔