5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افغانستان میں فوجی طاقت سے امن قائم نہیں ہوسکتا،شاہ محمود
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے مضبو ط اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، افغانستان میں امن فوجی طاقت سے قائم نہیں ہوسکتا،اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ یہاں پریس بریفنگ کے دورا ن شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں تعمیر نو کنسورشیم پر بات چیت ہوئی ہے ۔جبکہ ہم نے افغان سیکورٹی فورس کو تربیت دینے کا اعادہ بھی کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ تعلیم معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے۔