5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بلوچستان پیکیج پر کسی تاخیر کے بغیر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اورعوام کا معیار زندگی بہتر ہو ۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے یہ بات سینیٹر لشکری رئیسانی کی قیادت میں بلوچستان کے اراکین پارلے منٹ کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پارلے منٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان سے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بلوچستان پیکیج پر کسی تاخیر کے بغیر عمل درآمد کرنا چاہتی ہے تاکہ صوبہ میں استحکام پیدا ہو اورمحرومیوں کا خاتمہ ہوسکے ،اراکین نے وزیر اعظم کو مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اس موقع پر کئی وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔