5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
موبائل کمپنیوں کو ٹاورکو شمسی توانائی پر منتقلی کی ڈیڈ لائن نہیں دی،پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور…ڈی جیو پیپکو محمد خالد کا کہنا ہے کہ پیپکو نے موبائل کمپنیوں کو ٹاورز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی30 جون کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی اور نہ ہی انھیں منقطع کرنے کے نوٹس بھجوائے ہیں ۔یہ بات انھوں نے لاہور میں بریفنگ کے دوران بتائی ڈی جی پیپکو کا کہنا تھا کہ شہروں میں چار سے6 ،دیہات میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں،ڈی جی پیپکو نے کہا کہ 700 میگاواٹ کے آئی پی پیز مرمت کے لیے بند ہیں جو جلد چل جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عطا آباد جھیل سے پانی تر بیلا میں آنا شروع ہو گیا ہے ،تاہم ڈیم کو خطرہ نہیں،ڈی جی پیپکونے مزید بتایا کہ سیپ کول اور جاپان پاور ہاوسز بجلی خریدنے کا عدالت میں کیس چل رہا ہے جو حتمی فیصلہ ہو گا اس پر عمل کریں گے ۔ڈی جی محمد خالد نے لاہور میں سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر گرڈوں کی مرمت کا کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔