تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خیبر پختونخوا کی پبلک یونیورسٹیوں کی کٹوتی کے خاتمے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پشاورز…خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پبلک یونیورسٹیوں کے بجٹ پر تین ارب روپے کی کٹوتی ختم نہ کی تو پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیاں مالی بحران سے دوچار ہوجائیں گی اور اعلیٰ تعلیم کا شعبہ متاثر ہوگا۔انہوں نے یہ بات خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہو ئے کہی ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے پبلک یونیورسٹیوں کے بجٹ پر تین ارب روپے کی کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.