تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں بن سکتا تھا ،شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔یہ دعویٰ انھوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں بنیادی سہولتوں کے لئے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے عوام کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی سیاست کا محور عوامی خدمت اور مفلوک الحال طبقے کو ترقی کے دھارے میں لانا ہے۔انھوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ وہ سستی روٹی اسکیم کی موثر مانیٹرنگ کریں تاکہ حقدار کو اس کا حق پہنچایا جاسکے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.