تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ملتان: مٹی کے تودے میں دب جانیوالے2مزدوروں کی لاشیں نکال لیں

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ پر ہیڈ نو بہار کے نزدیک سیوریج کی کھدائی کے دوران مٹی کاتودہ گرنے سے دو محنت کش دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیڈ نو بہار کے نزدیک سیوریج کی پائپ لائن بچھانے کیلئے80 سے100 فٹ گہری کھدائی کی جا رہی تھی کہ اس گڑھے کے کناروں پر پڑی ہوئی مٹی کے تودے اچانک اس گڑھے مین آ گرے جس کے نتیجے میں دو محنت کش ندیم اعوان اور عارف مٹی تلے دب گئے ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن کر کے دونوں محنت کشوں کی لاشوں کو ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا اس موقع پر محنت کشوں کے عزیزو اقارب اور ان کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے محنت کشوں کی لاشیں نکلنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جاں بحق ہونے والے دونوں محنت کشوں کا تعلق خان گڑھ کے علاقے سے ہے ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.