5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستانی ضروریات کا جائزہ لے ر ہے ہیں،برطانوی وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
لندن…برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ ان کی برطانوی حکومت پاکستانی ضروریات کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ دورہ اسی کی کڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات میں کہی۔ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں میں اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ امن وامان کا ماحول پیدا کرنے کے لے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں احتساب اور جوابدہی کا عمل ضروری ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں مختلف فرقوں اور لسانی اکائیوں میں ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ نظام کے لئے فنڈز درکار ہیں جبکہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع موجود ہیں۔