تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران ذوالفقار مرزا کی عدلیہ پر تنقید

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے عدلیہ پر تنقید کی ہے جبکہ قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے وفاقی وزیرداخلہ کی بجائے سندھ کے وزیرداخلہ کوبے نظیرشہید کے قاتلوں کو گرفتارکرنے کا ٹاسک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس اسپیکرنثار کھوڑو کی صدارت میں شروع ہوا۔ایوان میں اپنی تقریر کے دوران صوبائی وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی میں ملوث افراد عدالتوں کی مہربانی سے چھوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ملٹری ڈکٹیٹروں اور مارشل لا کے بعد ہم عدالتی مارشل لا اور عدالتی زیادتیوں کا شکار ہیں ۔سینئروزیرپیرمظہرالحق نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے بیان کی تائید کی اور کہاکہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور ہم لوگ سچ بولنے سے نہیں گھبراتے ۔صوبائی وزرا جام مہتاب ڈاہر ،آغاسراج درانی، شازیہ مری، فیصل سبزواری، سید سردار احمد، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سیدسردار حمد اور پیرمظہرالحق نے بجٹ پر تقاریر کیں۔ارکین نے بجٹ کو غریب دوست اور عوامی بجٹ قرار دیا ۔وزرا نے خواتین سپورٹ پروگرام، یوتھ ڈیولپمنٹ ، بہن بستی ، ہیلتھ کارڈ اور دیگرروزگار اسکیموں کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کامیاب بجٹ قراردیا۔سید سردار احمد نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کو دل سے تسلیم کرکے چلیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کو اپنی انٹیلی جنس سروس قائم کرنی چاہیے۔قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے کہاکہ زرعی ٹیکس کے بارے میں عوام کو شعوردینا ہوگا آمدنی کی حد 80 ہزار سے بڑھائی جائے،ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں ہم پیچھے جارہے ہیں۔جام مدد نے کہاکہ صوبے میں ایماندار پولیس آفیسر کو فری ہینڈ دیا جائے تو جرائم میں کمی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتار کے لئے وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کو اختیارات دئیے جائیں۔ارکان کی بجٹ تقاریر کے بعد اسپیکر نے اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.